عام انتخابات کیلئے میدان کل سجے گا، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

Image result for satellite

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا 
رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہری علاقوں میں سامان کی ترسیل کا کام آج شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا جب کہ دور دراز علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل رات تک جاری رہے گی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 6 کروڑ ووٹرز
پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 اور سندھ کے 2 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار 244 افراد ووٹ ڈال سکیں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ووٹرز اپنا حق استعمال کریں گے۔
اس کے علاوہ فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور اسلام آباد کے 7 لاکھ 65 ہزار 348 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post