لندن: 25 جولائی کو اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں، ملالہ یوسف زئیلندن: (25 جولائی 2018) دیگر پاکستانی رہنماؤں کی طرح نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 جولائی کو گھر سے باہر نکلیں اور اپنے مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔عام انتخابات کے موقعے پر اپنے بھیجے گئے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ ضرور کریں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کو امید ہے کہ ایک روز پاکستان تعلیم کے میدان میں لیڈر ہوگا۔ ہر بچہ تعلیم حاصل کرے گا۔ اور اپنے خواب پورا کرے گا اور ملک اور قوم کی خدمت کرے گا۔ملالہ نے کہا کہ بدھ کے روز منتخب ہو کر حکومت بنانے والے نمائندے اس کا خیال رکھیں گے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے بجٹ دیا جائے۔ اور ہر بچے کی تعلیم کو یقینی بنایا جائےگا۔ اپنے پیغام میں ملالہ نے کہاکہ ملک کے ہر بچے کو کم از کم بارہ سال تک مفت تعلیم دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اور انہیں پرامن ماحول میں تعلیم دینا حکومت کا فرض ہے۔
Tags
Latest News