لاہور( 24نیوز ) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کا دنگل کل ہونے جارہا ہے، پاکستانی اپنے حق رائے
دہی کا استعمال کریں گے، لیکنرنگ میں بھنگ پڑنے کا خطرہ ہے،ووٹرز پولنگ اسٹیشن تک جانے کیلئے چھتری استعمال کرنا پڑسکتی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اتوار تک بارش کی بپیشگوئی کر دی ہے، موسم کی کل کیا صورتحال رہے گی۔کل ملک بھر کی عوام کرنے نکلے گی اپنے مستقبل کا فیصلہ، 2018 کے الیکشن کا لگے گا میدان،ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بھی کردیا اتوار تک بارش کا اعلان، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار تک ہوگی ملک کے مختلف شہروں میں خوب بارش ہوگی۔ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ ہوگی خوب بارش ہوگی۔ یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن اب اکیلی نہیں،بڑا ساتھ مل گیا خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ سمیت بنوں، ڈی آئی خان اور مختلف علاقوں میں گھٹائیں کھل کر برسیں گی۔بلوچستان کے علاقوں ڑوب اور قلات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوع طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
Tags
Pakistan News