الیکشن کمیشن نے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے کمر کس لی


اسلام آباد(24نیوز) انتخابی دنگل سجنے کو تیار، الیکشن کمیشن نے بھی ملک بھر میں 
الیکشن عمل کی نگرانی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی اقدامات،شہری الیکشن سے متعلق شکایات سے ٹوئٹی فور نیوز کو بھی آگاہ کرسکتےہیں۔ 24 نیوز کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے بھی الیکشن عمل کوشفاف بنانے کے لئے کمر کس لی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روزملک بھرسے شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جس نے آج سے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ مانیٹرنگ سیل میں ہرصوبے کے لئے مختلف سیکشن بنائے گئے ہیں جہاں اسسٹنٹ، سینئراسسٹنٹ، سپروائزراپنی ٹیموں کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجودرہیں گے۔ یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن اب اکیلی نہیں،بڑا ساتھ مل گیا علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی ٹیمیں شکایات کے فوری ازالے کے لئے سپروائزر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے ہدایات لیتے ہوئے فوری احکامات دے سکیں گی۔ الیکشن کمیشن میں قائم مانیٹرنگ روم میں سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں جن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ نے نواز شریف کو ’’بڑی‘‘ اجازت دے دی دوسری جانب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔جس میں رزلٹ موصول کرنے کے لیے 6 سکرینز نصب کر دی گئیں ہیں۔ الیکشن سیل میں نصب 6 سکرینز پر آر ایم ایس اور آر ٹی ایس کے ذریعے رزلٹ موصول ہوں گے۔ یہ بھی دیکھیں 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post