جیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، شہباز شریف


جیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، شہباز شریفلاہور:(25 جولائی 2018) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاءاللہ جیت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، کیونکہ پاکستان کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اہل خانہ کے ہمراہ ماڈل ٹاون ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، میاں شہباز شریف نے عام آدمی کی طرح پرچی کٹوا کر ووٹ کاسٹ کیا۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور مریم بیٹی نیب کے متنازعہ فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے آئے، انہیں گرفتار کرنے کے باوجود انشاءاللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےشہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اکثریت مسلم لیگ نون کو ووٹ دینا چاہتی ہے اور انشاءاللہ جیت مسلم لیگ نون کی ہو گی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔صبح بخیر پاکستان ۔۔۔ اللہ کرے آج کا دن خیرو عافیت اور امن و امان سے گزرے ۔۔۔ آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے مبارک دن ہو ۔۔۔ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو ۔۔۔ آج آپ کا ووٹ پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کرے گا ۔۔۔ پاکستان زندہ باد!— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 25, 2018اس سے قبل صبح سویرے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ صبح بخیر پاکستان ، اللہ کرے آج کا دن خیرو عافیت اور امن و امان سے گزرے”۔ اس کے بعد وہ عوام کو ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کیلئے یوں قائل کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے”آج آپ کا ووٹ پاکستان کی مثبت سمت کا تعین کرے گا، آج کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے مبارک دن ہو اور وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post