اسلام آباد: ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا


اسلام آباد: ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیااسلام آباد: (25 جولائی 2018) ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ پولنگ کا عمل آج صبح 8 سے شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ دس کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔عام انتخابات 2018ء میں پاکستان کے 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر استعمال ہوگا۔ بیلٹ پیپرز میں پہلی بار سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ملک بھرمیں پولنگ کے لیئے پچاسی ہزارتین سوسات پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جن میں سے سترہ ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے۔ دس کروڑ انسٹھ لاکھ سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post