کراچی(24نیوز) پاکستانی روپے کے لیے مالی سال کا تیسرا ہفتہ تباہی کا ہفتہ ثابت ہوا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 5.7 فیصد کم ہو گئی جو ایک ہفتے میں ہونے والی بے قدری کا نیا رکارڈ ہے۔ مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 6 روپے 95 پیسے کی کمی رکارڈ کی گئی۔ ڈالر 121 روپے 54 پیسے سے مہنگا ہو کر 128 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔ڈالر کے ساتھ ساتھ دوسری کرنسیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 8 روپے 49 پیسے بڑھ کر 149 روپے 78 پیسے اور برطانوی پونڈ کی 7 روپے 85 پیسے بڑھ کر 167 روپے 33 پیسے ہو گئی۔ جاپانی ین اس دوران 7 پیسے مہنگا ہو کر ایک روپے 14 پیسے اور چینی یوآن 82 پیسے مہنگا ہو کر 18 روپے 95 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 6 روپے 40 پیسے کے اضافہ سے 130 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق درآمدی اشیا اور درآمدی خام مال سے بننے والی تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔