صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 28 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل جاری تھا۔ دھماکے کے وقت ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا قافلہ پولنگ اسٹیشن کے باہر سے گزر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی ائی جی دھماکے کا نشانہ بننے سے بچ گئے مگر ایس ایچ او بھوسا منڈی تھانا جاں بحق ہوگئے۔اس موقع پر مقامی طبی عملے کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس موقع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت کو معطل کردیا۔ |
|
|