جنرل الیکشن 2018: ملک بھر85 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائماسلام آباد: (25 جولائی 2018) عام انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے عمل کے لیئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پچاسی ہزارتین سو سات پولنگ اسٹیشنز قائم کئے ہیں جن میں سے سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔عام انتخابات کیلئے میدان سج گیا۔ انتخابی معرکے کیلئے ملک بھرمیں پچاسی ہزار تین سوسات پولنگ اسٹیشنزقائم ۔ مردوں کے تئیس ہزار چارسوچوبیس، خواتین کے اکیس ہزارسات سوسات اور چالیس ہزارایک سوتینتیس مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔پنجاب میں سب زیادہ سینتالیس ہزارآٹھ سوتیرہ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔ سندھ میں سترہ ہزارسات سوسینتالیس، خیبرپختونخوامیں بارہ ہزار چھ سو چونتیس، بلوچستان میں چار ہزار چارسوبیس، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سات سو چھیاسی، فاٹا میں ایک ہزار سات سو چھتیس اور ایف آر میں ایک سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سترہ ہزار سات پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے ایک ہزار سات سو اڑسٹھ۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تین ہزار آٹھ سوچوہتر، پنجاب اور اسلام آباد کے پانچ ہزار چار سو ستاسی اور سندھ کے پانچ ہزار آٹھ سو ستاسی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
Tags
Pakistan News