الیکشن کمیشن کو پی پی 53 سے پہلی شکایت موصول


الیکشن کمیشن کو پی پی 53 سے پہلی شکایت موصولویب ڈیسک:(25 جولائی 2018) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو پہلی شکایت موصول ہو گئی ہے۔الیکنش کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 53 سے پہلی شکایت موصول ہوئی ہے۔۔ شکایت متعلقہ ریٹرننگ افسر کوع بھیج دی گئی ہے۔شکایت کنندہ کے مطابق مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن پر صرف ایک پریذائیڈنگ افسر موجود ہے۔لودھراں کےحلقہ این اے 161 اور پی پی 227 کے پولنگ اسٹیشن 71 کا عملہ پولیس اسٹیشن نہ پہنچ سکا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ووٹرز نے پولنگ اسیشن کے عملے کے خلاف احتجاج کیا۔دوسری جانب پولیگ اسٹیشن 251 جیکب آباد کے سامان میں سیاہی موجود نہ ہونے سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو شکایت موصول ہوئی ہے۔ادھر فیصل آباد این اے 110 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔ فیصل آباد این اے 114 پر پولنگ کا عملہ نہ پہنچ سکا جس کے باعث پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔اس کے علاوہ فیصل این اے 110 کے پولنگ اسٹیشن 145،146 اور 147 پر بھی پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔Spread the loveAbbTakk News Abbtakk Pakistan General Election 2018 Pakistan pakistan news

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post